پنجاب پولیس خدمت مراکز سے 24 گھنٹوں میں 17 ہزار سے زائد شہری مستفید

Sep 26, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو سہولت اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں،ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک 26 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز کی سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 247 شہریوں نے خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 7 ہزار 903 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کرائی، جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ 1387 شہریوں نے کرایہ داری اندراج اور 415 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی۔
(روز نامہ جنگ)
****************************