Sep 26, 2025
لاہور(نامہ نگار)38 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد سے آئے وفد میں مختلف گورنمنٹ سروسز گروپس کے 16 افسران شامل تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کے شرکاء سے ملاقات کی اور پنجاب پولیس کو درپیش چیلنجز، ورکنگ اور سٹریٹیجک پالیسیوں بارے آگاہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مقدمات کے فوری اندراج، سپیشلائزڈ تفتیش اور ٹیکنالوجی بیسڈ ٹریننگ پر عمل پیرا ہے۔انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، کرائم ریکارڈ اینڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹمز اور آئی ٹی اصلاحات کے ذریعے سروسز میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔پولیس خدمت مراکز، تحفظ اینڈ میثاق سنٹرز پاکستان بھر میں پبلک سروس کے منفرد پراجیکٹس ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
