Sep 25, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کے لئے پرعزم ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 22 لاکھ روپے کی رقم جاری کردی گئی۔ زخمی ٹریفک اسسٹنٹ وقار ندیم کو 10 لاکھ ‘زخمی کانسٹیبل ظہور احمد کو 5 لاکھ روپے ‘ زخمی کانسٹیبل مظہر حسین اور زخمی کانسٹیبل اصغر علی کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دیئے گئے۔ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************