Sep 24, 2025
پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 گینگز کے 30 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 گاڑیاں، 15 موٹر سائیکلیں، 17 موبائل فونز، 05 مویشی اور 10 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 257 اشتہاری مجرمان، 84 عدالتی مفرور اور 25 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 05 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 10 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ نئی بات)
**************************
