آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کی ملاقات

Sep 24, 2025

 سندھ پولیس کے دوسرے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران سے ٹریننگ اور فیلڈ تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے افسران کو ویلفیئر، ڈسپلن، فنانس، آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت مختلف برانچز کی ورکنگ کے بارے میں آگاہی دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ فیلڈ کے ساتھ ساتھ آفس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا تجربہ حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران سی پی او میں ٹریننگ کے بعد اپنے پروفیشنل کیریئر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔آئی جی پنجاب نے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی اور لگن کے ساتھ ٹریننگ مکمل کریں اور اربن و رورل پولیسنگ کے تمام پہلوؤں پر مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی سرکوبی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری یقینی بنائی جا سکتی ہے۔زیر تربیت افسران نے آئی جی پنجاب کو فیلڈ ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات بھی کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیاء، آر پی او سرگودھا ڈاکٹر شہزاد آصف، ڈی آئی جی ایس پی یو غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، اے آئی جی ٹریننگ صبا ستار اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(روز نامہ جناح)

***************************