بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کا اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

Sep 23, 2025

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کا دورہ کیا۔وفد میں بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ اور سینئر پولیس افسران،سینئر سیکریٹری وزارتِ داخلہ بنگلہ دیش نسیم الغنی و دیگر افسر شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وفد کے ارکان نے پنجاب اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے وفد کوبریفنگ دی۔بنگلہ دیشی افسروں نے ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، ورچوئل سنٹر چائلڈ سیفٹی اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار ، پراجیکٹ کو سراہااور ٹیکنالوجی، سکیورٹی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وفد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************