گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری ، سنائپرز تعینات رہے

Sep 22, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض ادا کئے۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

(روز نامہ دنیا)

***********************