لاہور، کندھ کوٹ (نامہ نگار) راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 مغوی بازیاب کرا لئے جبکہ کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے کچہ جمال میں اغوا کار مغویوں کو لے کر کچے میں فرار ہو رہے تھے۔ عمرانی گینگ نے روجھان سے 6 شہریوں کو اغوا کیا تھا، جس پر اجن پور پولیس نے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے، تاہم ڈاکوئوں کے 7 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے، بعد ازاں پولیس نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کے اغوا پر ڈاکوئو ں کیخلاف آپریشن میں انعام یافتہ تین ڈاکوشفیق ڈاہانی، صحبت جاگیرانی اور شاہد بھیو مارے گئے جبکہ چھ ڈاکو زخمی ہوگئے۔پولیس نے مارے جانیوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لیکرکندھ کوٹ ہسپتال منتقل کردی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
