Sep 21, 2025
لاہور(نامہ نگار) رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 73 ہزار 850 چھاپے مارے گئے۔منشیات کے دھندے میں ملوث 45 ہزار 298 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 25 ہزار 633 کلو گرام چرس، 2381 کلو گرام ہیروئن،1453 کلو گرام آئس، 2500 کلو گرام افیون اور6 لاکھ 12 ہزار 308 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 ہزار 107 منشیات فروش گرفتار کئے گئے اور قبضہ سے 4317 کلوگرام چرس، 496 کلوگرام ہیروئن، 885 کلوگرام آئس، 273 کلوگرام افیون اور 52 ہزار 356 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
