لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ک شہید ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس کے لواحقین میں اہلیہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
