آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘مسائل حل کرنے کاحکم

Sep 20, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیدیا۔شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس نے 2024 میں کچہ ماچھکہ کے علاقے میں شرپسند عناصر سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************