Sep 19, 2025
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی صحت و فلاح کیلئے متعدد جدید اور فری ہیلتھ کیئر پروگرامز جاری ہیں۔چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پولیس ملازمین کے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کی مفت سرجری کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر سپیشل انیشیٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو آرگنز ٹرانسپلانٹ کی سہولت،انسولین ایٹ ڈور سٹیپ پروگرام کے تحت شوگر کے مریض پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مفت انسولین فراہم کی جارہی ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********************
