پولیس ملازمین کے بچوں کا علاج‘ 15 لاکھ9 ہزار روپے جاری

Sep 19, 2025

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ9 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد کو بیٹی  کیلئے 10 لاکھ 19 ہزار روپے،ہیڈ کانسٹیبل عاصم شہزاد کو بیٹی کیلئے اڑھائی لاکھ روپے  کانسٹیبل خادم حسین کے بیٹے کیلئے ایک لاکھ روپے ،کانسٹیبل عاطف جاوید کو بیٹے کیلئے 75 ہزار روپے،کانسٹیبل امجد خلیل کو بیٹے  کیلئے 65 ہزار روپے جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کئے ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************