لاہور(نامہ نگار) پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید 18 لاکھ 10 ہزار روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجراء کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی صحت اور فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مختلف اداروں کیساتھ ایم او یوز کے تحت بھی پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے ۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**************************
