Sep 16, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھانہ سونمیانی کے علاقہ سے چند روز قبل اغوا ہونیوالے مغوی آصف ولد برکت قوم دستی سکنہ کچہ راضی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تھانہ سونمیانی میں کچہ کریمنلز کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اطلاع ملی کہ کچہ کریمنلز مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کر نیوالے ہیں جس پر راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی اور مؤثر حکمت عملی کے باعث کریمنلز مغوی کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************