Sep 16, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب نے کہا کہ آخری شہری کی محفوظ مقام پر منتقلی تک ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رکھا جائیگا سیلاب زدہ علاقوں میں پٹرولنگ اور سرویلنس بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اب تک 7 لاکھ48 ہزار سے زائد شہریوں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا جبکہ سیلاب متاثرین کے 06 لاکھ 32 ہزار 315 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں پنجاب پولیس کے 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 773 وہیکلز اور 40 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
