انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ریٹائرڈ سب انسپکٹر احتشام الحق کو میجر سرجری اور کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل عثمان مبارک کو علاج معالجے کی مد میں 3 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ اے ایس آئی شرافت حسین کو گردے کے علاج کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل خلیل حسین کو کینسر اور مرحوم ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔ سکیورٹی کانسٹیبلز سوبان خلیل اور صفیر الحسن کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے جاری۔ شہید سب انسپکٹر محمد وارث کی اہلیہ اور باربر نوید فریاد کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب نے یہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے افسران و اہلکاروں کو بہترین ہیلتھ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
(روز نامہ جناح)
***********************
