Sep 15, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس تمام مذاہب اور برادریوں کے تحفظ کیلئے یکساں متحرک ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہر بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے 2 ہزار 65 افسران و جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے گرجا گھروں کا دورہ کیا اور گوالمنڈی، نولکھا، انارکلی اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چرچز کے اطراف گشت اور سی سی ٹی وی نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔، جبکہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ چرچ انتظامیہ نے پولیس اقدامات پر اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔
(روز نامہ دنیا)
**********************
