پولیس افسروں‘ اہلکاروں کی صحت‘ فلاح اولین ترجیح :آئی جی پنجاب

Sep 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہے۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف اداروں کیساتھ ایم او یوز بھی کئے جا چکے ہیں،تاکہ انہیں علاج معالجے کی معیاری سہولیات دستیاب رہیں۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مرحوم لانگری بختاور علی کی بیوہ کو 4 لاکھ روپے‘کانسٹیبل فراز حسین اور کانسٹیبل لیاقت علی کو 2.5 لاکھ روپے فی کس‘کانسٹیبل علمدار حسین اور ڈرائیور کانسٹیبل ناصر اقبال کو 2 لاکھ روپے فی کس‘مرحوم سب انسپکٹر مختار حسین کی بیوہ، کانسٹیبل محمد اسلم اور محمد آصف کو فی کس ایک لاکھ روپے‘ریٹائرڈ سب انسپکٹر ریاض احمد، کانسٹیبل محمد اقبال اور محمد اسلم کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ریٹائرڈ سب انسپکٹر نعیم اللہ، اے ایس آئی محمد الیاس اور کانسٹیبل شاہد علی کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جاری کئے گئے۔سینئر کلرک محمد تصور،ہیڈ کانسٹیبل آصف علی اور کانسٹیبل خلیل عدنان کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے علاج معالجے کیلئے دئیے گئے۔ یہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد مرحلہ وار جاری کئے گئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************