Sep 13, 2025
لاہور، مصطفی آباد/ للیانی(کر ائم رپو رٹر، نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 245 چھاپے اور 136 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 83 کلو گرام چرس، 9 کلو گرام آئس،6 کلو گرام ہیروئن اور 1118 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ منشیات ڈیلرزا ور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز مزید تیز کیے جائیں۔ جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے تین کلو چرس بر آمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
