پولیس کے ذریعے 6لاکھ متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

Sep 13, 2025

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس اب تک 06 لاکھ متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرین کے 06 لاکھ 16 ہزار 376 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ سیلاب زدہ علاقوں سے اب تک 02 لاکھ 57 ہزار 441 مردوں، ایک لاکھ 93 ہزار 832 خواتین اور ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے ۔ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں پنجاب پولیس کے 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 770 وہیکلز اور 40 کشتیاں دن رات حصہ لے رہی ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ پولیس جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔

(روز نامہ دنیا)

************************