لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج کیلئے پر عزم،جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 12 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ رواں سال 18 بچوں کی کو کلئیرامپلانٹ سرجریز کیلئے 02 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار روپے، دماغی معذور 632 بچوں کو ماہانہ 10 ہزارروپے کے حساب سے مجموعی طور پر 05 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد،تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو طبی اخراجات کیلئے ماہانہ 15 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار روپے،مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 74 بچوں کو علاج کیلئے 01 کروڑ 23 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد،کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 15 بچوں کو 78 لاکھ روپے،دل اور گردوں کی میجر سرجریز کیلئے 13 بچوں کو 38 لاکھ 70 ہزار روپے دئیے گئے قوت سماعت کے مختلف عارضوں کا شکار 17 بچوں کو علاج کیلئے 12 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائدفنڈز فراہم کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
