Sep 12, 2025
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔مدعیوں کیساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر انفارمیشن شیئرنگ سے خطرناک مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 98 ہزار 335 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری کے 33 ہزار 509 اور بی کیٹیگری کے 64 ہزار 826 اشتہاری شامل ہیں۔ صوبہ بھر میں پولیس نے 38 ہزار 642 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جن میں اے کیٹیگری کے 8 ہزار 666 اور بی کیٹیگری کے 29 ہزار 976 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ 19 ہزار 818 عادی مجرم بھی گرفتار کئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
