لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری،جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس سیلاب متاثرہ علاقوں سے اب تک 05 لاکھ 88 ہزار 658شہریوں کا انخلا یقینی بنا چکی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کے ساتھ 6 لاکھ 11 ہزار 596 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سیف سٹی کی جدید تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمرے بھی استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ بروقت اور محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 768 وہیکلز اور 40 کشتیاں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک سیلاب زدہ علاقوں سے 02 لاکھ 47 ہزار 463 مردوں، ایک لاکھ 84 ہزار 260 خواتین اور ایک لاکھ 56 ہزار 935 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ملتان ریجن سے 02 لاکھ 28 ہزار 802 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن سے 71 ہزار 454 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
