آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ملاقات

Sep 12, 2025

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر خالد محمود کی سنیارٹی بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ لیڈی سب انسپکٹر سفینہ حنیف کی پروموشن کی درخواست اور کانسٹیبل فہد ذوالفقار کی تنخواہ کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔اسی طرح لیڈی جونیئر کلرک عابدہ پروین کی ٹرانسفر کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ پانچ سب انسپکٹرز کی اے سی آر درستگی کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کانسٹیبل فہد ذوالفقار کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔

(روز نامہ سٹی42)

**********************