Sep 10, 2025
لاہور(نامہ نگار)رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 68 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 50 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 45 ہزار 522 مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے۔ 12 ہزار 479 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ لاہور میں بجلی چوری کے 24 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور 23 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
