لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں شہریوں اور مویشیوں کے انخلا اور تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنا رہی ہے۔ سیلابی صورتحال میں سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں دیگر اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب پولیس کے 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 747 گاڑیاں اور 40 کشتیاں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں۔ پولیس اب تک لاہور سمیت متاثرہ اضلاع سے5 لاکھ 4 ہزار سے زائد شہریوں کا انخلا یقینی بنا چکی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں سے اب تک 2 لاکھ 17 ہزارسے زائد مردوں، ایک لاکھ 53 ہزار330 خواتین اور ایک لاکھ 33 ہزار 757 بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔5 لاکھ 85 ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔ مختلف ریجنز میں ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملتان ریجن سے ایک لاکھ 60 ہزار 862، فیصل آباد ریجن سے 71 ہزار352، ڈی جی خان ریجن سے 63 ہزار 602 جبکہ ساہیوال ریجن سے 54 ہزار 792 شہریوں کا انخلا یقینی بنایا گیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
