آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں‘مسائل حل کرنے کا حکم

Sep 10, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی ریٹائرڈ فیاض احمد کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************