Sep 09, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں فرنٹ لائن پر شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جلال پور پیروالا، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں شہریوں، مویشیوں کے انخلا اور تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب پولیس کے 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 746 وہیکلز اور 40 سے زائد کشتیاں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں۔ آئی جی پنجاب نے متاثرہ علاقوں کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنی زیر نگرانی بہترین ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن یقینی بنانے پر شاباش بھی دی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
