فورس واہلخانہ کی ویلفیئر : ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ

Sep 09, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورکے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں  رواں سال کے دوران پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود پر ایک ارب 53 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 47 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار روپے جاری کیے۔ اسی طرح پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو شادی کے موقع پر ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 43 کروڑ 41 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 22 کروڑ 75 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد جبکہ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 19 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں فرنٹ لائن پر شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا جلال پور پیروالا، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں شہریوں، مویشیوں کے انخلا اور تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا لاہور سمیت سیلاب سے  متاثرہ اضلاع سے اب تک 04 لاکھ 94 ہزار 822 شہریوں کا انخلا یقینی بنایا جا چکا ہے جن میں 02 لاکھ 13 ہزار 157 مرد، 01 لاکھ 50 ہزار خواتین اور 01 لاکھ 31 ہزار 804 بچے شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************