انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5208 ملزم گرفتار

Sep 08, 2025

 لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5208 ملزمان گرفتار کر کے 5100 مقدمات درج کئے گئے۔5 لاکھ 8 ہزار سے زائد  ہزار پتنگیں، 19 ہزار 795 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں اور 4734 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 1439 ملزمان گرفتار، 1407 مقدمات درج، 31157 پتنگیں اور 1641 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************