پنجاب پولیس کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلا تعطل جاری

Sep 08, 2025

 لاہور(کرائم رپورٹر)دریائے ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کے اتار چڑھاؤ کے باوجود پنجاب پولیس کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلا تعطل جاری   ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک لاہور سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 3 لاکھ 86 ہزار 952 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ان میں 1 لاکھ 49 ہزار 560 مرد، 1 لاکھ 12 ہزار 268 خواتین اور 1 لاکھ 25 ہزار 124 بچے شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ شہریوں کے 4 لاکھ 94 ہزار 613 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ فیصل آباد ریجن سے 70 ہزار 880، ملتان ریجن سے 66 ہزار 596، ڈیرہ غازی خان ریجن سے 59 ہزار 707 اور ساہیوال ریجن سے 51 ہزار 168 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************