Sep 08, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر)جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر لاہور پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 12 ربیع الاول کے پرامن جلوس اور اجتماعات کے سلسلے میں شہر بھر میں 9 اجتماعات، 238 جلوس اور 202 محافل میلاد منعقد ہوئیں جن کی مکمل مانیٹرنگ اور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 8 ایس پیز، 23 ایس ڈی پی اوز، 163 ایس ایچ اوز/انسپکٹرز، 620 اپر سب آرڈینیٹس اور 12 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ خواتین کے تحفظ اور مدد کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی خصوصی طور پر فرائض انجام دیتی رہیں۔ جلوسوں کے روٹس پر سیف سٹیز کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی اور بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے۔
(روز نامہ پاکستان)
********************