لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صوبہ بھر میں پر نور محافل، ریلیوں اور جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شرپسندوں و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔حساس شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے محافل اور ریلیوں کی نگرانی کی جائیگی ۔ صوبہ بھر میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 1398 محافل اور 2498 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 60 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔لاہور میں 216 جلوس اور 112 محافل منعقد ہوں گی۔ سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور والنٹیرز فرائض انجام دیں گے۔ محافل، جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے روایتی اور جدید پولیسنگ کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
