دھاتی ڈور و پتنگ بازی کا خاتمہ، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن
پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس،
رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5208 ملزمان گرفتار، 5100 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر پنجاب پولیس دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5208 ملزمان گرفتار کر کے 5100 مقدمات درج کئے گئے۔ 05 لاکھ 08 ہزار سے زائد ہزار پتنگیں، 19 ہزار 795 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں اور 4734 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 1439 ملزمان گرفتار، 1407 مقدمات درج، 31157 پتنگیں اور 1641 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں اور خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر923)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************