منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 199 چھاپے‘ 205 گرفتار

Sep 03, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جار ی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 199 چھاپے اور 205 منشیات فروش گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 55 کلو گرام چرس،5 کلو گرام آئس اور 3819 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************