لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ضلعی افسران نے کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کی انسپکشن کی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
