گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ رہی

Sep 01, 2025

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ پروگراموں کے دوران پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض ادا کئے۔ قبل ازیں آئی جی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کیے ۔ آئی جی نے کہا کہ سپروائزری افسر گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسرو جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ علماکرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

(روز نامہ دنیا)

*********************