سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں جاری رکھی جائیں‘ آئی جی پنجاب

Sep 01, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ریسکیو کیے گئے سیلاب متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر چکی، جن میں 63 ہزار 788 مرد، 45 ہزار 337 خواتین اور 45 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں سے 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات تک منتقل کیا لاہور میں ہی اب تک 6 ہزار سے زائد شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا۔ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں صوبہ بھر کے 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار حصہ لے رہے ہیں  آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں شہریوں کا انخلا اور ریسکیو سرگرمیاں مسلسل جاری رکھی جائیں۔ انخلاء  والے علاقوں میں شہریوں کی املاک کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اور پٹرولنگ بڑھائی جائے  پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور دریاؤں کے کنارے آباد دیہات و آبادیوں میں پولیس کی پٹرولنگ باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************