پنجاب پولیس کی خواتین سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے شانہ بشانہ کھڑی : ترجمان

Aug 30, 2025

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب پولیس کی بہادر خواتین افسران اور اہلکار بھی سیلاب متاثرین کے انخلا، امدادی سرگرمیوں میں شانہ بشانہ ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ سینئر خواتین پولیس افسران و اہلکار سیلاب متاثرین، ساز و سامان، مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، پنجاب پولیس نے اب تک مجموعی طور پر 90ہزار 700 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے38 ہزار 130 مردوں، 27 ہزار 418 خواتین اور 25 ہزار 176 بچوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا، پنجاب پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے 82 ہزار 200 سو سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں اب تک 5000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے پنجاب پولیس کی 700 سے زائد گاڑیاں، 40 کشتیاں زیر استعمال ہیں۔

(روز نامہ خبریں)

**********************