لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کے 23 انسپکٹرز کو ریگولر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے پرموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ڈیجیٹلائزڈ سسٹم پر ڈی پی سی کا انعقاد کیاگیا اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز مکمل کی گئیں۔میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 23 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ریگولر ترقی دیدی گئی۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں سید اسد بخاری،مدثر اللہ خان، سید حسنات حسین شاہ،بشارت علی،زبیر اخلاق،سعد عظیم، محمد اشفاق بٹ، اکبر مسعود، محمد اصغرخان،علی آصف، محمد سرور،محمد نواز،محمد طارق،محمد ارشدندیم،محمد کلیم، حسنین سلیم مہر، انسپکٹرمحمد رمضان،شاہد حسین، محمد حسن طاہر،غلام رسول،انسپکٹرطارق ستار، محمد عبدالحی اور محمد فیصل ندیم شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ گذشتہ اڑھائی سال کے دوران 555 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر، رجسٹرار حمیر احمد، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************