لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پرعزم،جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج کیلئے 24 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل ڈرائیور نعیم احمد کو بیٹے کے بازو کے علاج کیلئے 8 لاکھ روپے،کانسٹیبل عبد الفاروق کو بیٹے کی دل کی سرجری کیلئے 3 لاکھ روپے، شہید کانسٹیبل آصف رضا کے بیٹے کی ٹانگ کی سرجری، کانسٹیبل توصیف اکرم کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری، انسپکٹر آصف سجاد کو بیٹے کے برین ٹیومر اور خاکروب عامر ساروان کو بیٹے کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس،ٹریفک وارڈن اختر علی اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد جمیل کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے، اے ایس آئی مکینک اختر سلیم اور کانسٹیبل مدثر حیات کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 50 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے یہ فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کیے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************