پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 23 انسپکٹرز کو ریگولر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جارہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے پرموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزڈ سسٹم پر ڈی پی سی کا انعقاد کیاگیا اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (HRMS) کے تحت اے سی آرز مکمل کی گئیں۔میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 23 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ریگولر ترقی دے دی گئی۔آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران اور انکے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ اڑھائی سال کے دوران 555 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ترقی پانے والے افسران پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں سید اسد بخاری، مدثر اللہ خان، سید حسنات حسین شاہ، بشارت علی، زبیر اخلاق،سعد عظیم، محمد اشفاق بٹ، اکبر مسعود،محمد اصغرخان، علی آصف، محمد سرور، محمد نواز، محمد طارق، محمد ارشدندیم،محمد کلیم،حسنین سلیم مہر،انسپکٹرمحمد رمضان، شاہد حسین، محمد حسن طاہر، غلام رسول،انسپکٹرطارق ستار، محمد عبدالحی اور محمد فیصل ندیم شامل ہیں۔ پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر، رجسٹرار حمیر احمد، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر901)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************