Aug 29, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت متاثرہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ ریلیف کیمپس کو بھرپور سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کو کھانا،صاف پانی اور ادویات کی فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس پی ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ،ریسکیو، سکیورٹی اداروں کیساتھ موثر کوآرڈینیشن میں ہے ۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سپروائزری افسران کو ہدایت دی کہ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
