پولیس ملازمین‘ اہلخانہ کا علاج مزید 24 لاکھ 50 ہزار روپے جاری

Aug 28, 2025

لاہور(نامہ نگار)  پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔  ڈرائیور کانسٹیبل سجاد حسین کو عارضہ دل کے علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے ‘ انسپکٹر حبیب الرحمٰن کو بیوی کے کینسر، اے ایس آئی محمد ظفر کو دماغی مرض اور شہید سب انسپکٹر سلطان علی کے بیٹے کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس‘ کانسٹیبل محمد فاروق کو گردوں کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے جاری کی کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************