لاہور(نامہ نگار) حکومت پنجاب کے جدید ای پروکیورمنٹ سسٹم اور پیپرا رولز کے حوالے سے سنٹرل سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈی پیپرا صاحبزادی وسیمہ عمر نے سینئر پولیس افسران کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے فیچرز، استعمال اور پیپرا رولز بارے آگاہی دی۔ سنٹرل پولیس آفس کے تمام سینئر افسران، یونٹ سربراہان اور ڈی آئی جیز نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ای پروکیورمنٹ پراجیکٹ کے تحت تمام سرکاری اداروں کی پروکیورمنٹ کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کے ذریعے تمام ادارے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے آرڈرز آن لائن بک کروا سکتے ہیں۔ بڈنگ، ایویلوایشن اور آرڈر سمیت تمام مراحل بذریعہ آن لائن سر انجام دئیے جارہے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک میں پروکیورمنٹ کے تمام مراحل بذریعہ آن لائن سسٹم سر انجام پا رہے ہیں۔ اس آن لائن سسٹم کے ذریعے اخراجات میں کمی اور قیمتی وقت کی بچت ہو رہی ہے۔ آن لائن پروکیورمنٹ سسٹم سے پروکیورمنٹ کے عمل میں مزید شفافیت آئیگی۔ سرکاری اداروں کو اپنی ضروریات کی اچھی اشیاء کم دام میں خریدنے کا موقع میسر آئیگا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
