منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے،89 ملزم گرفتار

Aug 27, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جار ی۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 153 چھاپے اور 89 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ منشیات فروشوں سے 31 کلو گرام چرس، 3 کلو گرام آئس اور 970 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********************