پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

Aug 26, 2025
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل طارق جاوید کو سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔سپروائزر ٹیکنیکل محمد اسحاق کی بیوی اور سب انسپکٹر سہیل غفور کی بیوی کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔اسسٹنٹ محمد ارشد، خاکروب راشد جاوید کو گردوں اور مرحوم ڈی ایس پی سیف اللہ کی بیوہ کو گردوں کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد شریف، ڈرائیور کانسٹیبلز محمد آصف، خاکروب پرویز مسیح اور ڈرائیور کانسٹیبل عشرت علی کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ، کانسٹیبل عامر بشیر اور جے پی او عدنان شہزاد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی شبیر احمد، کانسٹیبل راشد محمود اور سینٹری ورکر غلام حسین کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(روز نامہ انصاف)
***********************