آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ،انکے اہلخانہ کی ملاقات،ریلیف احکامات جاری

Aug 26, 2025

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین کے والد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل مدثر فاروق کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ خالد محمود کی ٹرانسفر کینسلیشن کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 3 سائکالوجسٹس ڈاکٹر نفجہ فاطمہ، نازیہ پروین اور مسرت یاسمین کی ریگولرازیشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 4 سب انسپکٹرز عاطف مجید، وسیم احمد، کلیم اللہ اور بدر ظہیر کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************