پولیس ملازمین، اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری

Aug 25, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پُرعزم،جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج  کیلئے مزید 21 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم ریٹائرڈ انسپکٹر بشیر احمد کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد دین اور اے ایس آئی غلام شبیر کو بیویوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈینیل یوسف کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے،  پرائیویٹ سیکرٹری محمد جاوید، ہیڈ کانسٹیبل رخسار عارف، ٹریفک وارڈنز محمد کامران، ذیشان اظہر، کانسٹیبلز شفیق احمد اور محمد صفدر کو علاج کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس،شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کی اہلیہ، اے ایس آئی محمد آصف، کانسٹیبل فیاض رضا اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر غفران خان کی بیوی کو علاج  کی مد میں مجموعی طور پر 03 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********************